فن تعبیر کی مستند و جامع ترین کتاب
The Most Reliable and Comprehensive Book of Interpretation
تعبیرِ خواب پر اب تک لکھی جانے والی کتابوں میں شاید سب سے جامع کتاب 'کامل التعبیر الاعظم' ہے، جسے شیخ ابوالفضل حسین بن ابراہیم محمد تفلیسی نے سلجوقی دور کی کم از کم آٹھ کتابوں سے مواد لے کر تصنیف کیا۔ مصنف نے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ کتاب انہوں نے سلطان ارسلان بن سلطان مسعود ناصر سلجوقی، والیِ روم و شام، کی خدمت میں پیش کی تھی۔ تاریخی کتابوں کے مطابق سلطان ارسلان غازی ۵۵۵ھ میں تخت نشین ہوئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتاب آج سے تقریباً آٹھ سو سال پہلے لکھی گئی۔ اس کا اردو ترجمہ کرا کر عام قارئین تک پہنچانے کا سہرا جناب مخدوم دین مالک اللہ صاحب کے سر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بیش قیمت تصنیف سے سب کو فائدہ پہنچائے، آمین!
