وزیر (Minister
Vizier
ابن سیرینؒ کے مطابق حکمران کے وزیر کا نیک کام کرنا خواب دیکھنے والے کے کام کے اچھے ہونے اور دولت میں اضافے کی علامت ہے۔ منصف وزیر بننا عدل اور بزرگی کی علامت ہے۔ وزیر کا دستر خوان بچھانا مرتبے اور رزق کی فراوانی، اور لمبی عمر کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق وزیر کے ساتھ کھانا کھانا شرف و بزرگی کی علامت ہے۔ وزیر کا گھر گرنا یا بیمار ہونا اس کی معزولی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق وزارت ملنے کی کئی علامتیں ہیں، جن میں چاند سورج کی روشنی کا اپنے قابو میں ہونا، دریا کا سا ہونا، یا حکمران کا خزانہ کمر پر باندھنا شامل ہیں۔
