جنگلی بیل
Wild Bull
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جنگلی بیل طاقتور مرد یا بہت مال کی علامت ہے۔ شکار میں جنگلی بیل پکڑنا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے۔ دو جنگلی بیلوں کا آپس میں لڑنا دو بدکردار لوگوں یا عورتوں کے جھگڑے کی علامت ہے۔ جنگلی گائے کا گوشت کھانا عورتوں کے مال سے فائدے کی، اور اس کا بچہ پکڑنا اولاد کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق جنگلی بیل کا گوشت کھانا طاقت اور دولت کی علامت ہے۔ اس کے بہت سینگ ہونا ہر سینگ کے عوض دولت اور طاقت ملنے کی علامت ہے۔
