خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

موزہ

Boot / Sock

ابن سیرینؒ کے مطابق موزہ سردی میں خیر و نیکی کی، اور گرمی میں غم کی علامت ہے۔ پاؤں میں موزہ اور ہتھیار ہونا دشمن کی فکر کی، اور بغیر ہتھیار کے موزہ غم کی علامت ہے۔ چوڑے موزے شادی کی، اور تنگ موزے غم کی علامت ہیں۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق قیمتی چمڑے کا موزہ مال ملنے کی علامت ہے۔ نیچے سے پھٹا موزہ بیوی کی موت کی، اور موزہ ضائع ہونا مالی نقصان کی علامت ہے۔ موزہ پاؤں سے نکلنا شادی اور خوشی کی، اور قیدی کے لیے رہائی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق نرم موزے کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، خادم، لونڈی، طاقت، عیش، فتح، یا خیر و فائدہ۔