اینٹ
Brick
ابن سیرینؒ کے مطابق اینٹ جمع شدہ مال کی علامت ہے۔ بہت سی اینٹیں جمع کرنا زیادہ مال جمع ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق دیوار سے اینٹ کاٹنا دیوار کے مالک کا مال لینے کی علامت ہے۔ اینٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا اپنا مال ضائع کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق کچی اینٹ (آگ سے نہ پکی) غم کی علامت ہے۔
