خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کھیت (Field

Crop

ابن سیرینؒ کے مطابق موسم میں کھیت دیکھنا لوگوں کی اولاد کی علامت ہے۔ کھیت کاٹنا لوگوں کے لڑائی میں مارے جانے کی علامت ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق معروف کھیت دیکھنا دین و دنیا کی بہتری کے عمل کی علامت ہے۔ کھیت بو کر غلہ نکالنا امید پوری ہونے کی علامت ہے۔ کھیت میں جہاد کرنا جہاد کی توفیق کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق کھیت کاٹنا لڑائی جھگڑے کی علامت ہے۔ کھیت میں آگ لگا کر جلانا اس علاقے میں قحط کی علامت ہے۔ اپنے کھیت کو پانی دینا دنیا و آخرت دونوں میں فائدے کی علامت ہے۔ کھیت کو دوستوں کے ساتھ دیکھنا جہاد کرنے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: نِسَآؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ (تمہاری عورتیں تمہارے لیے کھیت ہیں)۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق موسم میں کھیت کاٹنا بہتری اور فائدے کی علامت ہے، جبکہ کچا سبز کھیت کاٹنا بیماری کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق وقت پر کھیت کاٹنا حق ادا کرنے اور درویشوں کو خیرات دینے کی توفیق کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاٰتُوْا حَقَّہٗ یَوْمَ حَصَادِہٖ (کاٹنے کے دن اس کا حق ادا کرو)۔