خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جذام (ایک بیماری)

Leprosy

جذام خواب میں مال آنے کی علامت ہے، خاص کر جسم پر سفید آبلے دیکھنا۔ ابن سیرینؒ کے مطابق جسم پر بہت جذام ہونا برا کام پیش آنے کی، بعض کے نزدیک مشہور ہونے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق جذام درویش کے لیے مالداری اور نعمت کی، اور مالدار کے لیے گناہ سے رکنے کی علامت ہے۔ تمام انگلیوں کا گرنا نیک کام کرنے کی علامت ہے، ممکن ہے اولاد یا بھائی کی موت کا اشارہ بھی۔