خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ستون

Pillar

ابن سیرینؒ کے مطابق ستون دولت مند، خوش نصیب شخص کی علامت ہے۔ مضبوط ستون کسی خوش نصیب شخص سے مال ملنے کی علامت ہے۔ گھر کا ستون گرنا یا ٹوٹنا موت کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ستون اسلام کی علامت ہے۔ ستون کا کمزور اور باریک ہونا دین میں کمزوری کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق ستون کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: دولت مند شخص، موت، باحشمت مرد، کاموں میں طاقت، یا ولایت۔